27 جولائی 2015 - 11:48
ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے تیار

ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ کے لئے راستے کھول دئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے نے پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ کے لئے راستے کھول دئے ہیں اور اس وقت ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے.

يہ بات اسلام آباد ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير 'عليرضا حقيقيان' نے پاكستاني اردو اخبار 'نوائے وقت' كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران اور گروپ 1+5 كے درميان ايٹمي سمجھوتے نے پاكستان سميت دوست ممالك سے ايران كي تجارت اور اقتصادي تعلقات كو مزيد فروغ دينے پر مدد ملے گي اور ہم اس حوالے سے پاكستان كے ساتھ توانائي شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد وسعت دينے پر آمادہ ہيں.
انہوں نے مزيد كہا كہ جوہري معاہدے كے مكمل نفاذ كے بعد ايران پاكستان كو 3 ہزار ميگاواٹ بجلي فراہم كرسكتا ہے.
ايراني سفير نے كہا كہ پاكستان-ايران گيس پائپ لائن منصوبہ پر تيزي سے كام جاري ہے اور ہم اميد ركھتے ہيں يہ كام جلد مكمل ہوجائيگا.
انہوں نے مزيد كہا كہ بلاشبہ ايك پرامن اور اقتصادي لحاظ سے ترقي يافتہ خوشحال پاكستان ہي ايران كے لئے فائدہ مند ہے اسي لئے ايران نے اپني طرف سے 1150 كلوميٹر لائن مكمل كرلي ہے.
حقيقيان نے كہا كہ اب پاكستان كو اپنے حصے كي 900 كلوميٹر پائپ لائن مكمل كركے توانائي كي ضرورت پوري كرني چاہئے.
انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ حالات ميں بين الاقوامي پابندياں بھي ان منصوبوں كو عملي جامہ پہنانے كے راستے ميں حائل نہيں ہيں لہذا پاكستان برق رفتاري سے منصوبہ جات مكمل كركے اپنے شہريوں پر ترقي كے دروازے كھولے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲